پشین :تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3افراد جاں بحق2زخمی

0

- Advertisement -

پشین کے علاقے کلی ہیکلزئی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی ہیکلزئی کے قریب 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان سید جہانزیب شاہ سکنہ کلی کربلا ، سید اسامہ سکنہ کلی کربلا اور عزت اللہ سکنہ کلی پنڈوبادیزئی جاں بحق جبکہ شاہد خان بادیزئی اور زین اللہ بادیزئی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.