اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ثناءماہ جبین کا چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا دورہ

کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ثناءماہ جبین نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر جاوید بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کو ہسپتال میں علاج معالجہ کے حوالے سے اور عوام کو دی گئی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیااس دوران اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نے چلڈرن اسپتال کے مختلف شعبوں کا جن میں آپریشن تھیٹر، او پی ڈی، انتہائی نگہداشت اور ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ بھی کیاانہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور لوگوں کو مہےا کردہ سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چلڈرن ہسپتال کاشمار بچوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے حوالے سے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میںادویات کی موجودگی اور دیگر انتظامات کے جائزہ لینے کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اگلے مالی سال میں خطیر رقم مختص کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے وہاں موجود سہولیات کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو کسی بھی وقت علاج معالجہ مےں دشواری پےش نہ ہو۔آخر میں ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر جاوید بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کو فنڈز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی کمی کے حوالے سے تفصیل سے آگا ہ کیاجس پر اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ثناءماہ جبین نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے بآلاحکام سے بات کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close