کوئٹہ: جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0

- Advertisement -

ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا بلکہ نما ز جمعہ کے موقع پرملک اور صو بے کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں جمعتہ الوداع کے موقعہ پر مسا جد اور امام با ر گا ہوں میں زبردست رش دیکھنے کو ملا اور لو گوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر کھڑے ہو کر نما ز جمعہ کی ادائیگی کی بلکہ روزہ داررمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے انہوں نے ملک اور صو بے کی تر قی خوشحالی اور سلامتی اورامت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیںکیں۔ دوسری جانب جمعتہ الوداع کے موقع پر صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کئے گئے تھے نہ صرف حساس علا قوں میں مسا جد اور امام با ر گا ہوں کے با ہر سیکورٹی اہلکا روں کی بڑی تعداد تعینا ت رہی بلکہ بعض مقا ما ت پر نما زیوں کو جا مع تلا ش اور اسکینرز سے گزار کر مسا جد اور امام با ر گا ہوں میں جا نے کی اجا زت دی گئی ۔واضح رہے گزشتہ جمعہ کو کو ئٹہ کے نواحی علا قے پشتون آ با د میں جا مع مسجد رحمانیہ کے اندر دھما کہ ہواتھا بلکہ گزشتہ روز مغرب کی نما ز کے وقت کو ئٹہ کے وسطی علا قے میکانگی روڈ پر واقع امام با رگا ہ نا صرالعزاءپر بھی خودکش حملے کی کو شش کی گئی جسے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حملہ آ ور کو ہلا ک کر کے نا کا م بنا دیا ۔اس کے علا وہ ما ہ رواں کے دوران کو ئٹہ کے علا قے سیٹیلائٹ ٹاﺅن میں بھی تراویح سے قبل پولیس وین کو بم دھما کہ سے نشا نہ بنا یا گیا تھا جس کے بعد سے کو ئٹہ میں سیکورٹی ہا ئی الرٹ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.