
- Advertisement -
صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش، دکانداروں نے سامان باہر سجا لیا، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دن جیسے قریب آرہے ہیں کوئٹہ کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے مارکیٹوں میں خریداروں کے رش کو دیکھتے ہوئے دکانداروں نے سامان دکانوں کے باہر سجا کر رکھ دیئے ہیں اور جگہ جگہ ریڑھی بانوں نے ریڑھیاں کھڑی کرکے سامان فروخت کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے بازاروں اور مارکیٹوں میں لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، بازاروں میں دکانوں کے باہر سامان سجا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قریب ہے مارکیٹوں میں رش ہے اس لیے سامان باہر رکھا ہے تاکہ شہری آسانی سے خریداری کرسکیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گذرنے میں تکلیف ہورہی ہے مگر عید کے دنوں میں ایسا ہوتا ہے اور کچھ دنوں کی بات ہے اس لیے شہری اس بات پر شکایت نہ کریں اور ہمیں روزگار کرنے دیا جائے۔