
- Advertisement -
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطا بق صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سے 2جو ن کو صبح 11بجکر30منٹ پر عید اسپیشل ٹرین راول پنڈی کے لئے روانہ ہو گی جبکہ 8جو ن کو صبح 8بجے راولپنڈی سے کو ئٹہ کے لئے اسپیشل عید ٹرین روانہ ہو گی۔ ترجما ن کے مطا بق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راول پنڈی تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور ، چوتھی اسپیشل 8 جون کو راول پنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ جبکہ آخری اور پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہوگی۔عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ آج یعنی 29 مئی بروز( بدھ ) سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ عیدکے روز سفر کرنیوالوں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔