
- Advertisement -
بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے وزیرستان میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف احتجاجاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا بلکہ بار رومز پر سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔منگل کے روز بلو چستان میں وکلا ءتنظیموں کی جا نب سے وزیر ستان واقعہ کے خلا ف احتجاج کے طور پر بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا با ئیکا ٹ کیا گیا بلکہ بار رومز پر سیاہ جھنڈے بھی لہرائے گئے ۔واضح رہے کہ واقعہ کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی جس کی تمام وکلا تنظیموں نے حمایت کی۔وکلا کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان واقعہ کی تحقیقات کی جائیں بلکہ اس تما م تر صورتحال میں ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں۔