
- Advertisement -
بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جا نب سے اپنے مطا لبات کے حق میںکی جا نے والی تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ ساتویں روز بھی جاری رہی جس میں 20ہڑتا لی ملا زمین کو حالت غیر ہو نے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ ہفتے سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درجنوں مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔منگل کو ساتوں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی جس کے باعث20ملازمین کی حالت غیر ہو گئی جن میں 16ملازمین کو کیمپ میں ہی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 4کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا۔بھوک ہڑتالی ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ سیاسی قائدین، سماجی رہنما آتے ہیں اور اظہار یکجہتی کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوگ اپنے گھروں میں اہلخانہ کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ یہاں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے تاکہ اپنے معاشی مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔ ہڑتالی ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔دوسری وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین بی ڈی اے کو ملازمین کے مطالبات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔