
- Advertisement -
ؒخالق آباد منگچرمیں بجلی کی کل سے ٹرپنگ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں اورتاجروں کااحتجاج ،قومی شاہراہ بلاک کر کے دھرنا دیا بلکہ شٹرڈاﺅن ہڑتال بھی کی گئی بعد ازاںڈی سی قلات ،ایکسین کیسکو، کمانڈنٹ ایف سی قلات ودیگرکے ساتھ سے کامیاب مذاکرات کے بعدشاہراہ کو کھول دیاگیا۔ چارگھنٹے تک ہڑتال میں پھنسے روزہ دارمسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے بجلی کی ٹرپنگ اورطویل لوڈشیڈنگ پر زمیندارسڑک پرنکل آئے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو صبح ساڑھے نوبجے سے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بندکردیا بلکہ بازارمیں مکمل شٹرڈاﺅن بھی کی گئی ۔مظاہرین نے روڈ پرٹائرجلاکراحتجاج کرتے ہوئے کیسکوکے خلاف نعرے بازی کی اوردھرنا دیا دھر نے کے شرکا ءکی قیا دت سردارزادہ میرحاجی نوراحمدلانگو نے کی اس موقع پر زمینداروں کاکہنا تھاکہ کیسکوجان بوجھ کرغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہی ہے کل سے باربارٹرپنگ وولٹیج سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرناپڑا ہے ایس ڈی او اورایک لائن مین اپنی من مانی کرتے ہو ئے جان بوجھ کرزمینداروں کوبجلی فراہم نہیں کررہے جلد ان کاٹرانسفارکیاجائے خضداردادو ٹرانسمیشن لائن سے ہمیں بجلی کی فراہمی بند کی جائے ہمیں کوئٹہ سے بجلی فراہم کرناشروع کیاجائے تاکہ ہمیں بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی ملے، دھرناکے شرکا سے ڈپٹی کمشنرقلات شہک بلوچ، ایکسیئن کیسکوقلات واجہ منظوربلوچ،کمانڈٹ ایف سی قلات ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر خالق آبادمنگچر زاہد لانگو،میجر رسالدارلیویز قلات علی اکبر مینگل،تحصیلدارخالق آبادمنگچر عبدالرازق ترین ودیگر نے زمینداررہنما سردارزادہ حاجی میرنوراحمد لانگو کی قیادت میں حاجی نہال خان رئیسانی، حاجی بابل لانگو، میرجنید لانگو، ٹکری درخان لانگو ، حاجی عبدالنبی ، حاجی طارق محمدشہی، محمدرمضان، ضیا اللہ، حاجی شیرخان، محبوب علی ، ٹکری علی دوست لانگو، حاجی محمداسماعیل ، انجمن تاجران کے رہنماوں ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری، حاجی مولاداد سمالانی ،حق داد نیچاری اوردیگر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تقریبا ڈیڑھ بجے قومی شاہراہ کھول دیا گیا ضلعی انتظامیہ اورکیسکو حکام نے مظاہرین کی مطالبات تسلیم کرکے جلد ان پرعملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرزمینداروں نے کہاکہ ہم پرامن احتجاج کی ہے کیسکوکی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہاکہ کیسکوآفس اورگریڈ اسٹیشن میں توڑپھوڑ نہیں کی گئی ہے کیسکوحکام جان بوجھ کرزمینداروں کے خلاف غلط الزمات لگارہے ہیں ۔