مستونگ :ایک اور اسکول میں مخصوص الرجی وائرس پھیل گیا 60سے زیادہ طالبات متاثر

0

- Advertisement -

مستونگ میں ایک اور اسکول میں مخصوص الرجی وائرس پھیل گیا 60سے زیادہ طالبات متاثر اس سے پہلے محمدشہی گرلزہائی سکول اور اشکنہ گرلز ہائی سکول میں مخصوص وائرس پھیل گیا تھا جس میں دو سو سے زیادہ طالبات متاثرہوئے تھے انتظامیہ کی جانب سے غیرسنجیدگی کی وجہ سے اسکولوں کے طالبات اور والدین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا علاقہ میں خوف کا ماحول برقرارہے۔تفصیلات کے مطابق کلی محمدشہی اور کلی اشکنہ کے گرلز اسکولوں کے بعد گزشتہ روز کلی شمس آباد کے گرلزہائی سکول کے60سے زیادہ طالبات ایک مخصوص الرجی سے متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد 30سے زیادہ طالبات کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔مستونگ میں یہ تیسرا گرلز ہائی سکول ہیں جس میں مخصوص قسم کا کیمیکل اسپرے سے واقعات رونما ہو رہے ہیں تینوں اسکولوں میں مجموعی طور پر 300سو سے زیادہ بچیاں متاثر ہوئی۔متاثرہ طالبات کی جسم پر دانے نکلنے کے ساتھ خارش اور سانس لینے میں شدید تکلیف ہوناشروع ہوجاتی ہی۔متاثرہ طالبات میں سے ایک طالبہ فالج کی شکار بھی ہو گئی۔ کلی شمس آباد کے کے مکینوں اور سکول میں بیمار ہونے والے بچیوں کے والدین نے واقعہ کے بعد شمس آباد کراس کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایک اعلی سطحی 7رکنی میڈیکل ٹیم نے مستونگ کے متاثرہ اسکولوں کا دورہ کیا تھا اور شوائد اکٹھے کیئے گئے۔اور ٹیم میں شامل ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد کسی مخصوص کیمیل اسپرے کئے جانے کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب گرلز اسکولوں میں پے درپے واقعات کے بعد مستونگ کے عوام میں سخت تشویش کی لہردوڑ گئی پر اسرار وائرس کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اور والدین سخت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.