
- Advertisement -
سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ہے بعض جگہوں پراین ایچ اے کے شاہرہ کی عدم مرمت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے جس کی عدم تعمیر سے کئی حادثات پیش آئے ہیں اورآئے روز ان سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے نصیرآباد ڈویژنل ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی کی مین بازار قومی شاہراہ مسافر ٹرانسپورٹر کے ساتھ شہریوں کے لئے بھی کسی عذاب سے کم نہیں مٹی کی اڑتی دھول سے سانس اور الرجی کی بیماریاں جنم لینے گی کوئی چھڑکا¶ نہیں شہریوں کی اکثریت نے بازار آنا بند کردیاکئی بار اخبارات میں اس مسئلے کو اجاگرکیاگیا مگر ابھی کوئی عملدآمدنہیں کیا گیا ہے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے عوام کی مشکلات کوکم کیا جائے مقامی سی این جی سے پٹ فیڈر پل تک پوری قومی شاہراہ انتہائی خستہ حال ایک کلو میٹر کا سفر گھنٹے میں طے ہونے لگا نصیرآباد کے سیاسی سماجی مذہبی جمعیت علماءپاکستان بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولاناعبدالحکیم انقلابی،غلام مصطفیٰ کورار،ہادی بخش کھوسہ، سنی تحریک نصیرآباد کے صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری ،نواب الدین ڈومکی،پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری ذراعت میر عبدالصمدجتک نصیرآباد عوامی آواز سمیت دیگر سیاسی سماجی رہنماﺅں نے حکومت بلوچستان، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر نصیرآباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا مقام رکھتا ہے شہر کو بائی پاس کی سہولت نہ ہونے سے قومی شاہراہ بیچ بازار سے گزرنے اور انتہائی خستہ حال ہونے کے سبب ہر قسم کی مسافر ٹرانسپورٹ کے ساتھ عام شہریوں اور تاجر برادری کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں قومی شاہراہ کے دونوں اطراف کوئی چھڑکا¶ نہ ہونے سے اڑتی مٹی کے دھول سے شہریوں سمیت تاجری برادری کی اکثریت سانس اور الرجی کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں نصیرآباد کے مختلف سیاسی، سماجی مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور نصیرآباد عوامی آواز نے وزیر اعلی بلوچستان، نصیرآباد کے منتخب عوامی نمائندوں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے اس جانب فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے انہوںنے کہاکہ سالانہ کرڑو روپے عوام سے ٹیکس کی مد میں بٹورے تو جاتے ہیں مگرسفری سہولیات نہ ہونے کے برابری ہیں این ایچ اے کی جانب سے کام میں سست روی عوام کے لئے وبال جاں بن چکے ہیں اگر ایسی سست روی کا عمل جاری رہا تو عوام بہت جلد این ایچ اے کے خلاف ان ٹوٹی پھوٹی قومی شاہرہ پر احتجاج کےلئے نکل آئے گی جس کی تمام ترذمہ داری محکمے پر عائد ہوگی انہوںنے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی سے نوتال تک این ایچ اے نے قومی شاہرہ کی تعمیرکےلئے کئی کلو میٹرکٹنگ کرکے کام کوادھورہ چھوڑ دیا ہے جو عوام کےلئے وبال جان بن چکاہے درجنوں حادثات اسی وجہ سے پیش آئے ہیںاورکئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضیاع ہوگئی ہیں۔