
- Advertisement -
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم ، درجنوں افراد زخمی ، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں گروپس دوبارہ لڑ پڑے اور شعبہ حادثات میں توڑ پھوڑ کرکرکے میڈیکل سٹاف کو بھی زخمی کردیا ۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق اتوار کو ہنہ اوڑک انتظامیہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنہ وڑک کے علاقے میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے دوران زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو سول ہسپتال پہنچاکر بغیر کسی سیکورٹی کے انہیں چھوڑدیا اور چلے گئے جس کے بعد دونوں گروپس ہسپتال میں دوبارہ لڑ پڑے اور شعبہ حادثات میں توڑ پھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا اس تمام تر صورتحال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہی دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کے باعث شعبہ حادثات میدان جنگ میں تبدیل ہوا ۔ مخالف گروپس ایک دوسرے پر شعبہ حادثات طبی آلات اور سامان سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے جس کے باعث میڈیکل سٹاف کو بھی چوٹیں آئیں ۔