
- Advertisement -
یو نین کو نسل اسکلکو و گرد نواع میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،عوام دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ یہ با ت ہر بوئی ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کے رہنماﺅں میر عابد شاہوانی، میر حفیظ احمد شاہوانی، میر ظفرللہ شاہوانی، علی احمد شاہوانی، عطاللہ قمبرانی، مزمل قمبرانی، ٹکری نثار احمد ،ٹکر ی حسین علی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ہے انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ اسکلکو کاریز یوسفی خطرینزان بولخے مور گند کے عوام اس جدید دور میں بھی پینے کے پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں 70 سالوں میں حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہیں کرسکا اس سے بڑھ کر حکومت کی نا اہلی کیا ہوسکتی ہیںکہ ہماری مائیں، بہنیں اس جدید دور میں بھی دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں پانی کی قلت کی وجہ سے علاقے کے عوام نکل مقانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ کلی خطرینزان اور کاریز یوسفی کی آدھی آبادی پانی کے بحران کے وجہ سے دیگر علاقوں کی طرف نقل مقانی کرچکے ہیں اسکلکو میں 10 سال سے واٹر سپلائی لگائی گئی مگر وہ بھی غیر فعل ہے اور اسے ابھی تک عوام کے لیے فعال نہیں کیا جا سکا واٹر سپلائی کو لگایا گیا مگر اس میں مشینری پائپ کیبل اور ٹرانسفامر بجلی فراہم نہیں کی گئی الیکشن کے ٹائم عوامی نمائندوں نے بڑے وعدے کئے اور واٹر سپلائی فعال کرنے کا وزیر داخلے میر ضیا لانگو نے وعدہ کیا مگر جیت کے بعد تمام وعدوں کو بھول کر علاقے کا رخ تک نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ پانی کا بحران شدت اخیار کر چکا ہیں اب بھی حکومت نے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا تو یوسی اسکلکو کے ہزاروں خاندان نکل مقامی کرنے پر مجبور ہونگے انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور عوامی نمائندوں سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر یوسی اسکلکو میں پانی کا مسلہ حل کرے اگر حکومت نےحل نہ کیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔