
- Advertisement -
ملک بھر کی طرح پاک ایران سرحد پر واقع علاقہ ماشکیل میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی عروج پر ہے ،اشیا خوردنوش کی قیمتیں غریب کے پہنچ سے دور پھل سبزیاں دال چاول چینی گھی اور مشروبات بھی مہنگے ہوگئے ہیں مرغی اور بکری کے گوشت کے قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی نرخ نامہ پر عمل کرنے میں بھری طرح ناکام غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے دوسرے علاقوں میں سرکار نے اس بابرکت مہینے میں سستا بازار قائم کئے ہیں لیکن ماشکیل میں سرکار دوسرے عشرے میں بھی سستا بازار قائم نہیں کر سکے ۔40ہزار نفوس پر مشتمل والے علاقے میں ابھی تک ایک سرکاری یوٹیلیٹی اسٹور تک نہیں علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے ماشکیل میں سستا بازار قائم کریں اور ایک یوٹیلٹی اسٹور بھی دی جائے تاکہ یہاں کے غریب لوگ کمر توڑ مہنگائی سے بچ سکیں اور اشیا خوردنوش کی قیمتیں ان کے پہنچ میں ہوں۔