ایک ایمبولینس میں درجنوں طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح کوئٹہ ریفر کیا گیا

0

- Advertisement -

محکمہ صحت مستونگ کی نا اہلی
مستونگ میں گرلز ہائی اسکول کی الرجی سے متاثرہ بچیوں کو کو ئٹہ منتقل کرنے کے لئے ایک ایمبو لینس میں کئی بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ایک ایمبولینس میں درجنوں طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح کوئٹہ ریفر کر کے فرائض سے جان چھڑالیا گیا جب کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے ڈاکٹروں نے واضع کیا تھا کہ وائرس سے متاثرہ بچیوں کو سانس لینے میں شدید دشواری خارش اور منہ سے جھاگ بھی آرہے ہیں۔ مرض کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انھیں کوئٹہ کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے۔ واضع رہے کہ ہفتہ 18 مئی کو گرلز ہائی سکول کلی محمد شہی میں 180 طالبات پراسرار وائرس سے متاثر ہوگئی 4 روز تک مستونگ میں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں زیر علاج رہے کے بعد خاطر خواہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کی والدین اور سماجی کارکنوں نے قومی شاہراہ بلاک کر دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ وائرس پھیلنے کی تا حال وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ گذشتہ روز ایک اور ہائی سکول کلی اشکنہ میں بھی سیکنڑوں طالبات مخصوص وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 49 کو بھیڑ بکریوں کی طرح ایک ایمبولینس میں ٹھونس کر علاج کے لیئے سول ہسپتال کوئٹہ شفٹ کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.