
- Advertisement -
صوبا ئی دارلحکومت کو ئٹہ میںگداگروں کی یلغار نے روزہ داروں ،تاجروں اور اہلیان کو ئٹہ کی زندگی اجیرن بنا دی ،گداگرٹولوں کی شکل میں شہر کے طول و عرض میں ہر جگہ مو جو د ہیں بلکہ وہ روزہ داروں کو برگزیدہ ہستیوں کے واسطے دے کر یا پھر پاﺅں میں پڑکربھیک ما نگتے ہیں اس تما م تر صورتحال میں متعلقہ اداروں کا کر دار خاموش تما شائی سے زیا دہ نہیں۔تفصیلا ت کے مطابق ایک مر تبہ پھر ما ہ صیام کے آتے ہی صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں گدا گری کی لعنت میں اضا فہ ہوا ہے اندرون سندھ اور ملک کے مختلف علا قوں سے گداگروں نے کو ئٹہ شہر کا رخ کر لیا ہے بلکہ شہر کے طول و عرض میں ہر سو گداگروں کے ٹو لے نظر آ تے ہیں شہر کا کو ئی ایسا علا قہ ،شاہراہ اور ما رکیٹ نہیں جہاں برگزیدہ ہستیوں کے واسطے دے کر یا پھر پاﺅں پڑ کر گداگر بھیک نہیںما نگتے ،بہت سے گداگروں نے تو خود کو معذور دیکھا کر کا روبار چمکا نا شروع کر دیا ہے اور بعض نے تو بھیک ما نگنے کے لئے خواتین اور معصوم بچوں کو بھی میدان میں اتار دیا ہے تا کہ ما ہ صیام میں زیادہ سے زیادہ بھیک ما نگا جا سکے، گداگروں کی شہر بھر میں یلغار نے روزہ داروں ،تا جروں اور شریف النفس شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میںگداگروںکے مختلف گروہوں نے قبضہ جما لیا ہے اور وہ اپنے علا قے میں کسی دوسرے علا قے سے بھیک ما نگنے کے لئے آنے والے کو بھیک ما نگنے کی اجازت نہیں دیتے ،اکثر و بیشتر نماز کے اوقات میں گداگر مساجد کے اندر بیٹھ کر بھیک ما نگتے ہیں بلکہ مسا جد آ نے اور جا نے والوں کومساجد کے دروازوں پر گداگروں کی جم غفیر کی وجہ سے مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور تو اور گداگروں نے اب معروف تجا رتی مراکز سمیت پیٹرول پمپس پر بھی ڈیرے جما لئے ہیں جہاں گاڑیوں ،رکشوں اور مو ٹر سائیکلوں میں پیٹرول ڈالنے والوںسے بھیک ما نگنے کے لئے انہیں برگزیدہ ہستیوں کے واسطے دئیے جا تے ہیں ،مگر اس تما م تر صورتحال میں گداگری کی لعنت کے خلاف کا رروائی کر نے والے متعلقہ اداروں کاکردار خا مو ش تما شائی سے زیا دہ نہیں ،اہلیان کو ئٹہ نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ کو گداگروں کے خلا ف کا رروائی کر نے کا وعدہ یا د دلا تے ہو ئے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں احکاما ت دیں تا کہ روزہ داروں اور اہلیان کو ئٹہ کو مشکلا ت کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔