خضدار :طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بلبلا اٹھے

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے رہنماءکیپٹن عبدالغنی نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار علاقہ سنی و تمام علاقوں تحصیل زہری ،تحصیل باغبانہ توتک تحصیل وڈھ ودیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ماہ صیام کے دوران بجلی اورپینے کا پانی کی عدم فراہمی، کاروبار ٹھپ،درزی بے روزگار،روزہ دارخواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا،روزہ دار سخت گرمی میں پریشان۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو سحر و افظار میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ سحرو افظارکے وقت بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ درزیوں سمیت دیگر کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.