جمعیت کے اسلام آباد ملین مارچ سے حکومت وقت بوکھلاگئی ہے، مولانا حیدری

0

- Advertisement -

جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علما ءاسلام نے ابھی تک اسلام آباد آنے کا اعلان کیا ہے کہ حکومت وقت بوکھلا گئی ہے جب آئینگے تو اس نا اہل حکومت کا بوریا بستر بھی گول کر دینگے، حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے عوام دشمن ہے حکومت ملک کو عملا آئی ایم ایف کے شکنجے میں دے دیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، ہیںحکمران حق حکمرانی کھو چکے ہیں اب ان کو کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ حکمرانی کریں ۔ان خیالات کا اظہار نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت پورے ملک کے عوام کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا اور ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جا نب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہو نے والے مذاکرات و دیگر سے آج تک پارلیمنٹ کواعتماد میں نہیں لیا گیا جس کے خطرناک نتائج سامنے آئینگے ،انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے عوام پریشان ہےں اور آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے غریب عوام کاجینا دو بھر ہو چکا ہے اور تو اور حکومت نے ماہ مقدس میں بھی عوام کو نہیں بخشا اور مہنگائی کے طوفان کھڑا کرکے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب مزید موجودہ نالائق اور ناتجربہ کار سلیکٹڈ وزیر اعظم کو عوام برداشت نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام عید کے بعد کوئٹہ اور پشاور میں ملین مارچ کررہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی جے یو آئی ملک میں 13کامیاب ملین مارچ کرچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک ہم نے اسلام آبادما رچ کا صرف اعلان کیا ہے کہ حکومت کی چیخیں نکل رہی ہے جب ہم اسلام آباد آئینگے توان کٹھ پتلیوں کی طرح کسی کے کہنے پر نہیں آئینگے اور ان نااہل حکمرانوں کو گھربھیج کر دم لینگے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما ءاسلام نے قوم کوایک بیانیہ دیا جس پر پوری قوم آرہی ہے ہم میدان عمل میں نکلے ہے ان چور کرپٹ اور جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پر آنے والے حکمرانوں سے حساب کتاب کر نے کاوقت آگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.