
- Advertisement -
سبی میں رمضان آرڈینس پر عملدرآمد شروع کھلے عام کھانے پینے کے ہوٹل ریڑیاں بند ، ماہ مقد س کا احترام ہر صورت کےا جائے ماہ رمضان مےں کسی صورت کسی کو بھی کھلے عام کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے کی اجازت نہےں دےں گے ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ ۔ تفصےلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ کی ہداےات پر ڈپٹی کمشنر سبی نے پولےس و لےوےز کی بھاری نفری کے ہمراہ سبی شہر آلہ آباد بس اڈے سمےت گردونواح مےں رمضان آرڈینس پر عملدرآمد کرنے کے لئے بغےر جازت کھلے عام ہوٹل سمےت کھانے پینے کی اےشاءفروخت کرنے والوں کے خلاف گرےنڈ آپرےش کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرکے ہوٹل اور دےگر کھانے پینے کے اسٹال کو بند کردےا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ ماہ مقد س مےں کسی کو بھی اجازت نہےں دی جاسکتی کہ وہ رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی کرے بغےر اجازت ہوٹل اور دےگر کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائی جارہی ہے تاکہ رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اےکشن لیا جاسکے انہوں نے کہا کہ رمضان کا ماہ ہمےں صبر کا درس دےتا ہے عوام کو بھی چاہےے کہ وہ رمضان کا احترام کرےں اور کھلے عام کھانے پینے سے پرہےز کرےں ۔