پاکستان تحرےک انصاف کا وژن عوام کی فلاح وبہبود ہے، سردار یار محمد رند

0

- Advertisement -

وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں جس نے مجھے عوام کے سامنے سرخرو کےا جےت ہمےشہ حق و سچ کی ہی ہوتی ہے ضلع بولان مےں سےلاب نے جو تباہی مچائی ہے وہ المیہ سے کم نہےں متاثرےن کو رےلیف نہےں دےا گےا توبڑے پےمانے پر کچھی سے نقل مکانی ہو سکتی ہے سےلاب متاثرےن نے اگرنقل مکانی کی تو کچھی کا ہزارسال پرانا نظام ختم ہونے کا اندےشہ ہے مرکزی مےں پی ٹی آئی اور بلوچستان مےں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے ہم بلوچستان مےںاتحادی ضرور ہے پاکستان تحرےک انصاف کا وژن عوام کی فلاح وبہبود ہے صوبائی حکومت کا وژن بھی عوامی مسائل کا خاتمہ ہونا چاہےے بلوچستان مےں اپوزےشن کو حق حاصل ہے کہ وہ احتجاج کرے ان خےالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر مےں قومی خبر رساں ادارے آئی اےن پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا .وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے کہا ہے کہ مےں اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معز عدالت کو بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے حقائق پر مبنی فےصلہ دےا اور حق وسچ کو مدنظر رکھا جبکہ مذکورہ کےس کو سپرےم کورٹ نے بھی مسترد کےا تھا مگر ہمارے مخالفےن کا اےجنڈا ہے اور ان کے پاس وسائل ہےں وہ گھوم پھر کر عدالتوں مےں وکےلوں کے ساتھ جاتے اور لوگوں کو ےقےن دلاتے ہےں کہ سرداررند کے خلاف فےصلہ آئے گا اللہ نے مجھے اپنے لوگوں کے سامنے سرخرو کےا مےں نے پہلے بھی بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کی اور ہمےشہ کرتا رہوں گا انہوں نے اےک سوال پر کہا کہ مرکز مےں پی ٹی آئی اور بلوچستان مےں حکومتی اتحادی ہےں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پی ٹی آئی کا واضح وژن ہے جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہےں جبکہ وزےر اعلیٰ جام کمال خان کی بھی پہلی ترجےح عوام کی خدمت ہونی چاہےے آنے والے بجٹ عوامی خواہشات کے مطابق ہوگا جس مےں عوام کو رےلیف بھی دی جائے گی تاکہ غرےب عوام کا چولہے جلتا رہے ہمےں احساس ہے کہ پاکستان کے لوگ غریب اور مہنگائی کا سامنا کررہے ہےں جس کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنےاد پر کام کررہے ہےں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو رےلیف دےنا چاہتی ہے تو ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں عوام کو رےلیف ملنا چاہےے عوام کے مسئلہ مسائل حل ہونا موجودہ وقت کی ضرورت ہےں پی اےس ڈی کے ھوالے سے اپوزےشن جماعتوں کی ہرتال کے حوالے سے وزےر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی وبجلی قدرتی وسائل رند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےار محمد رندنے کہا کہ اس حوالے سے اپوزےشن کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کرے جبکہ پی اےس ڈی بنانا جام کمال حکومت کا کام ہے ہم ان کا ہر چےز مےں ساتھ دےں گے حالانکہ ہمارے تحفظات بھی ہےں مگر عوام کے لئے ہم قربانیاں دےں انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبنود کے لئے کام کرتے رہےں گے چےف آف رند سردار ےار محمد رند نے کہا کہ کچھی مےں سےلاب نے بڑی پےمانے پر تباہی مچائی کچھی مےں سےلابی تباہ بربادی کا منظر عام نظر آرہا ہتے لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے لاکھوں اےکٹر پر تےار فصل تباہی سے دوچار ہوئی لاکھ لوگ دربدر ہوچکے ہےں بندات ختم ہوگئے مال موےشی بھی سےلابی پانی کی نذر ہوئے لوگوں کے وسائل بھی ختم ہوچکے اگر اےک ماہ کے اندر اندر متاثرےن کو رےلیف نہ مل سکا تو ماےوسی کا شکار کچھی کی عوام نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئی اور اگر کچھی کی عوام نقل مکانی کرکے چلے گئے تو اےک ہزار سال پرانا نظام ختم ہوجائے گا رند قبائل کے سربراہ سردار ےار محمد رند نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت ترجےح بنےادوں پر کچھی نصےر آباد سبی کے علاقوں مےں نقصانات کا ازالہ کرے لوگوں کو گھنٹہ جات شےلٹرز امدادی رےلیف دےا جائے تاکہ متاثرےن کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ بلوچستان سمےت پاکستان بھر کی عوام کو معےار زندگی بہتر ہوسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.