
- Advertisement -
صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے کلی گل محمد میں مسلح راہزنوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 موٹر سائیکل سواروں کو زخمی کر دیا تا ہم فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے ۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کے روز کلی گل محمد میں مسلح افراد نے مو ٹر سائیکل چھیننے کی کو شش کے دوران فا ئرنگ کر کے 2افراد محمد آصف اور پا رالدین کو زخمی کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہزن ہلاک بھی ہو گیاہے زخمیوں اور ہلاک ڈاکو کی نعش کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ڈاکو کی نعش کو شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔ دوسری جا نب کو ئٹہ کے نواحی علا قے سریا ب میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جان کی با زی ہا ر گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس مزید کا رروائی کر رہی ہے ۔