0

- Advertisement -

بلو چستان کے ضلع موسی خیل میں لوڑی تنگ ندی میں سیلا بی ریلے میں بہہ جا نے والے نو جوان کی نعش کو تین کلو میٹر دور سے نکا ل لی گئی ہے جبکہ شیرانی میں سیلا بی ریلے میں بہہ کر زخمی ہو نے والے شخص کو بچا لیا گیا ہے ۔لیویزذرائع کے کے مطابق گزشتہ روز مو سیٰ خیل میں خان محمد کوٹ کے قریب لوڑی تنگ ندی میں سیلابی ریلے میںنوجوان شراف الدین کی نعش کو تین کلو میٹر دور پا نی سے نکا ل لیا گیا ہے لیویز کے مطا بق نوجوان نے اس وقت ندی پار کر نے کی کوشش کی جب وہاں زبردست طغیانی تھی لیویز کے مطابق سیلابی ندی پر بنا پل عرصہ پہلے خراب ہو چکا ہے گزشتہ تین روز مسلسل بارشوں سے ضلع بھر کی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے ۔بہہ جا نے والے نوجوان کی نعش کو گزشتہ روز لیویز فورس کے جوانوں نے پا نی سے نکا لا ۔متوفی کی نعش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جا نب شیرانی کے علاقہ پرویزان میں شدید بارش کے باعث ایک شخص اخترشاہ سیلابی ریلے میں بہہ کر شدید زخمی ہا گیا ہے جسے لو گوں نے پا نی سے نکا ل کر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.