
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشتگرد ہلاک جبکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشتگرد ہلاک جبکہ چار سیکورٹی فورسز کے نوجوان زخمی ہوگئے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیاگیا سرچ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیمیں طلب کر لی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔