کوئٹہ :باران رحمت، انتظامیہ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے شہریوں کیلئے زحمت بن گیا

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری اور برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے بلکہ نشیبی علاقے اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی جبکہ کوئٹہ کے مختلف شاہراہیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،دکی ،ہرنائی ،سنجاوی ،زیارت ،کان مہترزئی ،مستونگ ،آواران ،جھاﺅ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف شاہراہیں ندی نالوں کامنظرپیش کرنی لگیں اور لوگوں کیلئے مذکورہ شاہراہوں سے گزرنااوراسے عبور کرنا امتحان بنا رہا ،بارش کی پانی نے ناقص سیوریج لائنوں اور صفائی مہم کی خراب صورتحال کا پول بھی کھول دیا ۔دریںاثناءہنہ اوڑک سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ژالہ باری سے نہ صرف علاقے میں موجود سیب ودیگر باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے بلکہ بارش اور ژالہ باری کا پا نی گھروں میں داخل ہے علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں پہاڑ پر برف باری بھی ہوئی ہے ،بارش، ژالہ باری اور برف باری کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بعض علاقوں میں بارش اور فضاءآبر آلود رہنے کاامکان ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close