نصیر آباد :آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان کی با زی ہار گیا

بلو چستان کے ضلع نصیر آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان کی با زی ہار گیا ہے دوسری جانب نصیر آباد کے علاقے کوٹ مینگل کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق نصیر آباد کے علاقے قیدی شاخ کے گوٹھ حاجی محمد شریف ہجوانی کے قریب گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے نذیرحسین نا می شخص جاں بحق ہوگیا ہے دوسری جا نب بی آر ایس پی نصیرآباد کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر لال ڈنہ نصیر آباد کے علاقے مینگل کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں وہ جعفرآباد سے ڈیرہ مرادجمالی اپنے آفس کی طرف جا رہے تھے کہ مینگل کوٹ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیازخمی کومزید علاج کے لیے جیکب آباد ریفر کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close