دکی :قصائیوں اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان مذاکرات ناکام

دکی قصائیوں اور اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ کے درمیان مذاکرات ناکام،اسسٹنٹ کمشنر نے گوشت کے نرخ بڑھانے سے انکار کردیا۔ادھر دکی میںقصائی یونین کی جانب سے ریٹ کے حوالے سے کئے گئے ہڑتال کے دوران چوتھے روز بھی شہر کے تمام بیف اور مٹن دوکانیں بند رہی جسکی وجہ سے دکی میں گوشت ناپید ہو گیا ہے.جبکہ دوسری جانب ہڑتال کی وجہ سے ناصر آباد اور گنج منڈی میں اوٹ سائیڈر قصائیوں نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کردیئے.سرکار کا جاری کردہ نرخنامہ انہوں نے ردی میں پھینکتے ہوئے 700سے 900روپے تک فی کلو گوشت فروخت کیا۔دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران ضلع دکی کے صدر ملک شاہ محمد کی سربراہی میں تاجر اور قصائیوں کا ایک وفد اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ سے مذاکرات کیلئے ان کے آفس گیا جہاں تاجر اور قصائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے گوشت کے نرخ بڑھانے کیلئے اپنا مطالبہ پیش کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ نے نرخ بڑھانے سے انکار کردیا اسطرح قصائیوں اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ قصائیوں نے اپنی ہڑتال برقرار رکھنے کا اعلان کردیا قصائیوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close