خضدار: اورنا چ میں مسافر کوچز میں خوفناک تصادم 5 افراد جاں بحق بچوں اور خواتین سمیت 18 ا زخمی

بلو چستان کے ضلع خضدار کے علا قے اورنا چ میں مسافر کوچز میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے ۔لیویزذرائع کے مطا بق منگل اور بدھ کی درمیا نی شب کو ضلع خضدار کے علا قے اورنا چ میںمسا فر کو چزآپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میںڈرائیور محمد نو ر سمت 5افراد جاں بحق جبکہ 18افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فو ری طو ر پر سول ہسپتال بیلہ ،وڈھ اور حب منتقل کر دیا گیا ۔حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی خضدار اور بیلہ سے ضلعی انتظا میہ ایمبو لینسز اور لیویز اہلکا روں کے ہمراہ جا ئے حا دثہ کی طرف روانہ کر دی گئی اور امدادی کا موں میں حصہ لیاضلعی انتظا میہ نے حادثہ میں 5افراد کے جاں بحق ہو نے کی بھی تصدیق کی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ رات گئے پیش آنے والے حادثے کے 9 زخمیوں کو کراچی کے جناح اسپتال، جب کہ دیگر افراد کو بیلہ اور وڈھ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق خضدار کے علاقے سے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close