
- Advertisement -
سنجاوی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ،درجنوں مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سنجاوی اور گردنواح میں تیز آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے سیب ،خوبانی،چیری ،آڑو کے باغات اور گندم ،لہسن،پیاز ،ٹماٹر ودیگر کی تیا رفصلیںبری طرح متاثر ہوئی جس سے زمینداروں بڑے پیما نے پر نقصانات ہو ئے ہیں۔سنجاوی کے علاقے خرشنگ اور ہربوسی میں ژالہ باری سے درجنوں مویشی ہلاک ہوئے۔بارش برستے ہی سنجاوی بازار میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہر سمندر کا منظر پیش کررہا ہے ۔قریبی دیہات اور پہاڑوں کا سیلابی ریلے بازار میں داخل ہوا جس کی وجہ سے دکانداروں اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اہلیان سنجاوی نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کو ریلیف دیں۔