دکی: تندور مالک اور کوئلہ کان مزدوروں میں لڑائی ، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے دکی میں تندور مالک اور کوئلہ کان مزدوروں میںلڑائی ، فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے حبیب قلعہ میں تندور مالک اور کوئلہ کان مزدوروں کے درمیان لڑائی ہوئی جس کے دوران فائرنگ سے 4 مزدور زخمی ہوگئے جنہیںفوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین مزدوروں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ، واقعہ کے فوراً بعد ایس پی محب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او گلزار احمد نے نفری کے ہمراہ حبیب قلعہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مزدوروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید کاروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close