
- Advertisement -
ضلع ہرنائی کے علاقہ شاہرگ مےں کوئلہ کی کان مےں مٹی کا تودہ گرنے سے دوکان کن جان بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ مےں کوئلے کی کان مےں دوران کام مٹی کا تودہ گرجانے سے کوئلے کی کان بےٹھ گئی جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے خالق داد اور داد محمدموقع پر جاں بحق ہوگئے مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو نوں کی لاشوں کو نکال کر رورل ہےلتھ سےنٹر شاہرگ منتقل کےا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردےا گےا مزےد تحقیقات مقامی لےوےز انتظامیہ نے شروع کردی