گنداواہ:بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا

گنداواہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق ایک طرف دنیا بھر میں ماں کا عالمی دن منایا جا رہا تھا تو دوسری طرف گنداواہ کے محلہ حسینی کے رہائشی عبدالمجید لاشاری نے اپنی سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا افرار فرار ہوگئے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی گنداواہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل پہنچادیا بعد ازاں انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈویژنل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close