- Advertisement -
دکی میں قصائیوں کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے بعد شہر میں ناپید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق دکی میں قصائی اختر پر رسالدار لیویز کی جانب سے مبینہ تشدد کرنے اور قصائیوں کو بے جاتنگ کرنے کے خلاف قصائیوں نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا،ہڑتال کی وجہ سے دکی شہر کے تمام بیف اور مٹن کے قصائی دکانیں بند رہی جسکی وجہ سے شہر میں گوشت نا پید ہوگئی قصائی یونین کا مطالبہ ہے کہ رسالدار لیویزکے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان میں دکی کے نرخ کم ہیں مگر اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ ہمیں بے جاطور پر تنگ کررہی ہے اس سلسلے میں قصائی یونین کا اجلاس انجمن تاجران دکی کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر معینہ مدت اور مطالبات کی تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔