
- Advertisement -
مچھرمارسپرے نہ ہونے کی وجہ سے ملیریا کی بیماری بے قابو ہوگئی ہے ، پاکستان پےپلزپارٹی کے صوبائی رہنماہ حاجی عبدالرازق ناصر نے اپنے بیان کہا ہے کہ موسم برسات میں جگہ جگہ پانی کے جو ہڑوں میں مچھر کی بہتات سے ملیریا وائرس پھیل گئی ہے ، نکاسی آب کی نالیوں پر سپرے نہ ہو نے کے باعث مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مختلف بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں،میونسپل کمیٹی کی جانب سے مچھر مار سپرے مہم تاحال شروع نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی جلد ازجلد مچھر مار سپرے شروع کریں۔