ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر لینڈ ما ئن دھما کے اور کوئلہ کانوں پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر لینڈ ما ئن دھما کے اور کوئلہ کانوں پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔صو با ئی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے مزدوروں پر حملے اور اور ایف سی اہلکا روں پرلینڈ ما ئن دھما کے کی مذمت کر تے ہو ئے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، مزدوروں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو جلد انکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزشب ہرنائی کے علاقے کھوسٹ 33کول مائنز ایریا میں سحری کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں پر اس وقت حملہ کیا جب کوئلہ کانوں میں مزدور کام کررہے تھے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق فائرنگ سے 2 مزدور سید شاہ اور حبیب اللہ جاں بحق ہو گئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی کی نفری جائے موقع پر روانہ ہوگئی لیکن راستے میں پہلے سے ہی نصب شدہ بارودی سرنگ سے ٹکرا جا نے کے نتیجے میں سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑا جسد کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2ایف سی اہلکاروں سپاہی جنید، حوالدار شفیق اور ایک سول خدائے نور سمیت3 افراد موقع پر جاںبحق جبکہ ایک اہلکار شیر عالم زخمی ہوگیا۔سکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردی گئی ہیںجہاں سے ضروری کاروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کرکے اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیںدریں اثناصوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ہرنائی میں مزدوروں پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے زد میں آکر ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ اعلی حکام کو مزدوروں پر فائرنگ کے مرتکب افراد کی نشاندھی اور گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے دن رات محنت اور پسینے کی بدولت ہی معیشت کس کس پہیہ چلتا ہے، میر ضیا اللہ لانگو نے ہدایت کی ہے کہ کوئلہ کان مزدوروں کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، مزدوروں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو جلد انکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔