
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے دکی سے 24گھنٹے سے لاپتہ ہونے والے 12سالہ بچے کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 24گھنٹے سے لاپتہ 12 سالہ بچے عزت اللہ ولد عبداللہ قوم سلیمانخیل ساکن کلی انار کے کپڑے اورچپل کلی عبدالرحمان بلوچ کے قریب ندی میں جمع پانی کے جوہڑ کے قریب ملنے کے بعد ایس ایچ او گلزار احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اپریشن شروع کیا اور ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا۔ ایس ایچ او ابرار احمد کیمطابق بچہ کوئلہ کانوں کی طرف اپنے بھائی کے تندور پر جا رہا تھا کہ راستے میں پانی دیکھ کر نہانے کے غرض سے جوہڑ میں کھود گیا اور پانی گہرا ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا ۔ بچے کی لاش کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔