جوڈیشل مجسٹریٹ بارکھان ‘ غلط تفتیش کر نے پر تحصیلدار امام بخش اور نائب تحصیلدار نور محمد کو جیل بھیجنے کا حکم

0

- Advertisement -

جوڈیشل مجسٹریٹ بارکھان جناب ہدایت اللہ محمد شہی نے غلط تفتیش کر نے اور مقد ما ت کی تاخیر سے اندراج پر تحصیلدار بارکھان امام بخش اور نائب تحصیدار نور محمد کو زیر دفعہ 250ض ف کے تحت بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید تین تین ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.