خضدار:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو

0

- Advertisement -

خضدار میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی اشیائے خوردنوش کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،بازاروں میں سرکاری نرخ سے کئی زیادہ قیمت پر پھل اور سبزیوں کی فروخت ہو تی ر ہیں، سرکاری نرخ نامے ہی غائب کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا اور اپنی من مانیوں پر اتر آئے جسے کنٹرول کرنے میں حکومت مکمل طورپر ناکام ہو گئی۔خضدار میں آلو کا سرکاری ریٹ 20 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم بازار میں 50 روپے فی کلو فروخت ہونے گا اسی طرح ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 32 روپے مقرر ہے تاہم اس کی قیمت بھی بازار میں دگنی ہے. دکانداروں کی من مانیاں جاری رہیں۔ ٹماٹر 70 روپے، پیاز 60 روپے اور آلو 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتارہا،شہرمیں رمضان المبارک کے پہلے روزے سے مہنگائی دیکھنے کو ملی،ضلع بھر میں پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دودھ، گوشت سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،عوام نے حکومت سے اسٹالز بڑھانے کی اپیل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.