حالیہ سیلابی پانی کے دباﺅ: پٹ فیڈرکینال میں شگافوں کو پرکرنے کے لیے کام شروع

0

- Advertisement -

بلوچستان میں حالیہ سیلابی پانی کے دبا¶ کے باعث ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں بلوچستان کی سب سے بڑے نہری نظام پٹ فیڈرکینال کو مختلف جگہوں میں پڑنے والے بڑے شگافوں کو پرکرنے کے لیے محکمہ ایریگیشن نے ہنگامی بنادوں پرکام شروع کردیا ہے اورمتعلقہ علاقے میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی پٹ فیڈرکینال کے مختلف پورشنوں میں پڑنے والے شگافوں کے باعث کینال میں چھ سے سات فٹ تک مٹی پڑگئی ہے پہلے مرحلے میں شگافوں کو پرکیا جائے گادوسرے مرحلے میں کینال سے مٹی نکالی جائے گی مختلف آرڈیز 282آرڈی 281 آرڈی 280آرڈی 279آرڈی276 میں پٹ فیڈر کینال میں سیلابی ریلوں سے شگاف پڑے تھے چیف انجینئرایریگیشن کینالز بلوچستان عبدالستار لاکٹی دیگر ایریگیشن افسران کے ہمراہ پٹ فیڈرکینال کادورہ کرریے ہیں چیف انجینئر ایریگیشن کینالز بلوچستان عبدالستارلاکٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی سیکریڑی آبپاشی کی خصوصی ہدایت پر پٹ فیڈر کینال میں پڑے والے شگافوں کو پر کرنے کے لیے کام کا آغاز کردیاگیا ہے تاکہ کینال کی سسٹم کو بحال کرکے دریائے سندھ سے پانی کی سپلائی کو شروع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ خریف سیزن شروع ہونے کو ہے اور پانی کی بندش سے پینے کے لیے پانی کی بھی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے ہمیں عوامی مشکلات کا احساس ہے انشاءاللہ ہماری اولین کوشش ہے کہ جلد ازجلد شگافوں کو پرکیاجائے تاکہ خریف کا سیزن متاثر نہ ہو تاہم اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن پھر بھی ہنگامی بینادوں پر کام کا آغاز کردیاگیا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کو بحال کرکے عوامی مشکلات میں کمی لایا جاسکے انہوں نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن دستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے کینال کے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.