کوئٹہ:قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئےے گئے نرخ نامے کے خلاف دکانوں کی تالہ بندی کردی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئےے گئے نرخ نامے کے خلاف دکانوں کی تالہ بندی کردی ہے جس کے باعث روزہ داروں کو گوشت کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے ،قصائیوں نے ہڑتال گزشتہ روز اس وقت شروع کی جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کیلئے کہا گیا انتظامیہ کی جانب سے دئےے جانے والے نرخ نامے کو قصائیوں نے نہ صرف ماننے سے انکار کیا بلکہ احتجاجاََ دکانوں کی تالہ بندی کردی جس کے باعث عالمو چوک کوئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں روزہ داروں کیلئے گوشت کا حصول ناممکن بن گیا اور روزہ دار شہر کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک گوشت کے حصول کیلئے سرگرداں نظر آئے اس موقع پر روزہ داروں کاکہناتھاکہ سال بھر من مانی کرنے والے قصائیوں کو جب رمضان المبارک کے موقع پر نرخ نامہ دیاگیا تو انہوں نے ہڑتال کردی جس کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہےے کہ وہ ایسے تمام قصائیوں کے خلاف کارروائی کریں جو ہڑتال کئے ہوئے ہیں روزہ داروں کاکہناتھاکہ نہ صرف گوشت کی من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں بلکہ دودھ دہی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی مختلف ہی ہیں ہمیں ضلعی انتظامیہ کا رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہا جو قصائی دکانوں کی تالہ بندی کرچکے ہیں ان کے پرمٹ منسوخ کردئےے جائیں تاکہ وہ آئندہ اس طرح نہ کرسکیں شہر میں چھوٹے بڑے گوشت کی عدم دستیابی کے باعث عوام نے مرغی اور مچھلی کے گوشت پر اکتفاءکرناشروع کردیاہے بلکہ اکثر روزہ داروں نے سبزی دال اور دیگر پر اکتفاءکیابلکہ سوشل میڈیا پر بھی روزہ داروں نے گوشت کے بائیکاٹ اور قصائیوں کے خلاف کارروائی کی مہم تیز تر کردی ۔عوام کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف چند ہفتوں یا رمضان تک نرخ ناموں پرعملدرآمد نہ کرائیں بلکہ وہ اس سلسلے کو سالہا سال جاری رکھیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں کیونکہ دنیا بھر میں رمضان المبارک اوردیگر مذہبی تہواروں کے موقع پر عوام کو سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ یہاں لوٹ مار اورناجائز منافع خوردی کابازار گرم کیاجاتاہے جو درست نہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ گوشت کی قیمتوں کیلئے ضلعی انتظامیہ اوربیف اور مٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے درمیان متعدد اجلاس منعقدہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے گوشت کی قیمت 780جبکہ بڑا گوشت 380اور بغیر ہڈی والا 480روپے نرخ مقرر کئے گئے ہیں تاہم بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن اس سے زیادہ یا اوپن ریٹ کامطالبہ کررہے ہیں اس تمام تر صورتحال میں غریب روزہ دار کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.