
- Advertisement -
ڈی جی فوڈاتھارٹی بلوچستان مےجر(ر) بشےر احمد کی سربراہی مےں ٹےم نے شہر کے مختلف علاقوں مےں قائم کھانے پےنے کے مراکز سٹی سےنٹر فاسٹ فوڈ،فاران رےسٹورنٹ ،باربی کےو ٹونائٹ اور جوس و دےگر مشروبات فروخت کرنی والی دکانوں کی چےکنگ کی اس موقع پر انہوں نے ناقص اشےاءخوردونوش کی فروخت ،حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشےاءفروخت کرنے والوں اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والے ہوٹلوں ،رےسٹورنٹس اور جوس سےنٹرز کے مالکان کو تنبےہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتک وارننگ کا مرحلہ چل رہاہے جس مےں ناقص ا شےاءخوردونوش کی فروخت ،صفائی ستھرائی کا خےال نہ رکھنے اور زائدالمعےاد اشےاءفروخت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے جسکے بعد دوسرے مرحلے مےں اےسے تمام عناصر جو ان چےزوں کے کرنے کے مرتکب پائے گئے ان کےخلاف نہ صرف سخت کاروائی عمل مےں لائی جائی گی بلکہ ان کی اشےاءخوردونوش کے نمونہ جات کی لےبارٹری جانچ پڑتال کروانے کے بعدٹےسٹ تسلی بخش نہ آنے پر ان کی ناقص اشےاءخوردونوش کو تلف کر دےا جائے گااور ان کی دکانوں کوسےل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانےں بھی عائدکےئے جائےں گئے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپےل کی ہے کہ ماہ رمضان کے با برکت مہےنے کے احترام مےں ناقص ا شےاءخوردونوش کی فروخت سے اجتناب کرےں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خےال رکھتے ہوئے لوگوں کو معےاری اشےاءمہےا کرےں ۔