
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایک دکان پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نظام الدین نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ مقتول نظام الدین کی بیوی کی نعش بھی مقتول کے گھر سے برآمد کرلی گئی جسے بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھاتاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔خاتون کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دونوں نعشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔