وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزرانصیب اللہ مری کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے کوہلو پہنچ گئے

0

- Advertisement -

وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراءاور اراکےن اسمبلی کے ہمراہ صوبائی وزےر صحت مےر نصےب اللہ مری سے ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے اےک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے کوہلو مےں وزےر اعلیٰ بلوچستان و دےگر اراکےن اسمبلی نے صوبائی وزےر صحت مےر نصےب اللہ مری سے ان کے والد مری قبائل کے سےاسی وقبائلی رہنما مےر نور احمد مری کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا انہوں نے کہا کہ ہم سب اس غم کی گھڑی مےں برابر کے شرےک ہےں دعا گو ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت مےں اعلیٰ درجات اور پسماندگاں کے لئے صبر جمےل کی دعا کی اےک روزہ دورے کے موقع پر وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان سمبلی سردار بابر موسیٰ خےل ،صوبائی وزےر عارف محمد حسننی ، عبدالرحمن کھےتران ، مےر سلےم کھوسہ ،صوبائی وزےر سردار سرفراز خان ڈومکی ، اے اےن پی کے پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی اور وزےر اعلیٰ بلوچستان کے کوآر ڈی نےٹر بلال کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی وزےر صحت بلوچستان مےر نصےب اللہ مری نے وزےر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دےگر وزراءکے اعزاز مےں ظہرانہ بھی دےا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہلو کی جانب سے سےکورٹی کے فول پروف انتظامات کےے گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.