سبی:ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو

0

- Advertisement -

ماہ رمضان کا پہلا عشرہ (آج) سے شروع سبی شہر وگردونواح مےں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگےا دودھ دہی گوشت سبزےاں پھل فروٹ مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں ، پرائس کنٹرول کمےٹی نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا انتظامیہ تاجروں کے سامنے بے بس نرخنامے دکانوں مےں لٹکتے رہے عملدرآمد نہ ہوسکا ۔ تفصےلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر سبی مےں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگےا خورد ونوش کی قےمتوں کو پرلگ گئے کمر توڑ مہنگائی سے متوسط طبقے کی قوت خرےد جواب دے گئی منافع خور مافیا کے وارے نےارے ہوگئے ضلع بھر مےں پرائس کنٹرول کمےٹی خاموش تماشائی بن کر چپ کا روزہ رکھ لیا سبی وگردونواح مےں بڑے کا گوشت 400ہڈی والاچھوٹا گوشت 800دہی 120فی کلو چائے کی چےنک 25روپے مےں فروخت ہونے لگی جبکہ آم خوبانی سمےت دےگر پھل 200روپے فی کلوٹماٹر آلو سمےت دےگر سبزےاں اور سموسے پکوڑے بھی مہنگے داموں فروخت کئے جارہا ہے ماہ رمضان مےں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرخنامے جاری کئے گئے جو صرف دکانوں مےں لٹکنے کا کام سرانجام دےتے نظر آتے ہےں شہر مےں جب کو ئی کاروائی ہوتی ہےں نر خنامے عوام کو نظر آتے ہےں تاہم ان پر کوئی عملدرآمد نہےں کےا جاتا دکانداروں نے سبزی گوشت دودھ دہی سمےت دےگر کھانے پےنے کی اشےاءکے من مانے دام وصول کرنے شروع کردےے سبی مےں پرائس کنٹرول کمےٹی کی عدم فعالیت سے تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے شہرےوںنے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سبی کی نااہلی کی وجہ سے سبی مےں گراں فروشی مےں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اےک جانب صوبائی ماہ رمضان مےں رےلیف کا اعلان کرکے رمضان بازار کا دےگر شہروں مےں انعقاد ممکن بنا رہی ہے مگر سبی مےں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزےر اعلیٰ بلوچستان سمےت دےگر اعلیٰ حکام سے سبی مےں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لےنے کی اپےل کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ پرائس کنٹرول کمےٹی کو فعال بناکر مہنگائی پر قابو پاےا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.