
- Advertisement -
مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں 15 ہزار سے زائد آسامیوں پر بے روزگار اور قابل اساتذہ بھرتی کریں گے ، بھر پور کوشش ہے کہ صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے، صوبے کے خستہ حال سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے ، جعفرآباد اور نصیرآباد میں پہلے مرحلے میں ہائی اور مڈل سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرارہے ہیں اس کے بعد پرائمری سکول میں بھی بائیومیٹرک سسٹم لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی پی ای پراجیکٹ کی جانب سے بنائے گئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول ایریگیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جی پی ای پراجیکٹ کے ڈائریکٹر غلام مصطفی بھی موجود تھے ۔ تقریب سے صوبا ئی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکو مت ، وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل اور میر ی کو شش ہے کہ بلو چستان میں تعلیم کو بہتربنائے اس سلسلے میں آ سا میوں کی کمی ،اسکو لوں کی خستہ حا لت جیسے مسا ئل در پیش ہیں ۔ حکومت محکمہ تعلیم میں مزید 15ہزار سے زا ئد آسامیوں پر بے روز گار اور قابل ٹیچر ز بھر تی کرے گی پہلے مر حلے میں 9ہزار سے زائد آسامیوں پر بھر تیاں کی جائیں گی جس سے اسا تذہ کی کمی کو پورا کر نے میں مددملے گی ۔ وسائل کے کمی کے باوجود تعلیم کے سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، حکو مت بلو چستان کی کو شش ہے کہ جلد ازجلد کہ کلر ک اور فور تھ کلا س کے ملا زمین کے لیئے 34سو کے قر یب جو نئے آسامیاںپیدا کریں اور انہیں جلدپرکیا جا ئے گا اس کے ساتھ ہی ساتھ 22سو کے لگ بھگ ایس ایس ٹی پبلک سرو س کمیشن کے ذریعے بھر تی کیئے جا ئیں گے ۔میر محمد خان لہڑ ی نے کہا کہ صوبے کے خستہ حال سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے جی پی ای پراجیکٹ کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں ۔ جعفر آباد اور نصیر آباد کے تعلیمی ما حو ل کو بہتر بنا نے کے لیئے پہلے مر حلے میںہا ئی اور مڈ ل سکو لوں کو با ئیو میٹر ک سسٹم میں لا یا جائے گا اور دوسر ے مر حلے میں پرا ئمری سطح پر سکو لوں کی با ئیو میٹر ک سسٹم عمل میں لائی جائے گی ،غیر حا ضر ی کو نہ پہلے برداشت کیا اور نہ اب بر داشت کر یں گے ،6اسا تذ ہ کو نو کر ی سے فار غ کر دیا گیا اور تحصیل اوستہ محمد کے 32اساتذ ہ معطل کیئے گئے ہیں جن کی انکوا ئر ی چل رہی ہے ۔ مشیر تعلیم محمد خان لہڑ ی نے مزید کہا کہ بلو چستان میں امن و امان کی صو ر ت حا ل پہلے سے بہت بہتر ہے جس میں سیکور ٹی فورسز،بلو چستان پولیس اور لیو یز اپنا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ اس مو قع جی پی ای کے پرا جیکٹ ڈا ئر یکٹر غلا م مصطفی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی بہتری کے لئے کام کیا ہے جس کا واضح ثبوت صوبے میں 8 سو 43 سکولوں کا قیام ہے اور اب بھی حکومت کا بھر پور ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ اس سے قبل ڈی ای او جعفر آ باد عبد الر حیم نا وڑا ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد جما لی ،اے ڈی او شا ہ بخش پندرا نی، ہیڈ مسٹر یس میڈ م آ سیہ قاسم کھو سہ و دیگروں نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بلو چستان میں تعلیمی لحا ظ سے ضلع جعفر آ باد پہلے نمبر پر جار رہا ہے آ سا میوں کی کمی اور اسکو لوں کی خستہ حا لی پر یشا نی کا باعث ضرور ہیںتین مرتبہ سیلا ب نے اسکو لوں کی حا لت کو ابتر کر دیا مقر رین نے کہا کہ اس گر لز ماڈل ہا ئی سکو ل ایر ی گیشن کے لیئے سا بق ڈی سی جعفر آ باد جا وید انور شا ہوانی کا بہتر ین کردار رہا ہے جنہیں ہم خرااج تحسین پیش کرتے ہیں ۔بعد ازاں صو بائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی سے پرا ئیوٹ اسکو لز کے ڈویثر نل صدر محمد اکبر ملازئی ضلعی صدر منظور احمد پندرانی کی قیادت میںوفد نے ملاقات کی اور انہیں ریگو لیشن بل کے حوا لے سے اپنے مو قف سے آ گا ہ کیا صو بائی مشیر تعلیم نے یقین دہا نی کرا ئی کہ حکو مت جلد مثبت جواب دے گی جو کہ زیر غور ہے ۔ تقر یب میں ڈی ای او فیمیل شا ہدا ں بیگم ، ڈی ڈی او گند اخہ فیمیل یا سمین رحیم ،ڈی ڈی او اوستہ محمد شا ہد سلیم ،ایجو کیشن سپورٹ پرو گرا م کے بشیر احمد بھی مو جو د تھے۔