دالبندین گرڈ اسٹیشن سے یک مچ اور نوکنڈی کو بجلی کی سپلائی شروع

0

- Advertisement -

دالبندین گرڈ اسٹیشن سے سب تحصیل یک مچ اور تحصیل نوکنڈی کو بجلی کی سپلائی شروع یک مچ کو 11کے وی اور نوکنڈی کو 33کے وی کی ٹرائسمیشن لائن کے ساتھ باقاعدہ بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے دالبندین گرڈ اسٹیشن سے بٹن دبا کر باقاعدہ بجلی کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر چیف کیسکو عطاءاللہ بھٹہ ،سرداززادہ میر عمیر محمد حسنی ،سردارزادہ دودا خان گورگیج ایس ڈی او دالبندین امیر حمزہ ،ہائیڈرو یونین کے چیئر مین میر شاہ نواز رئیسانی بھی موجود تھیں ۔ضلع کے دیگر قبائلی رہنماوں ملک خدابخش سیاہ پاد ،آغا سید مرید شاہ ،چیئر مین علی جان نوتیزئی ،چیئر مین محمد یوسف نوتیزئی ،سردار تاج محمد کبدانی ،سردار عبد الغیاث درانی ،قاضی میر آحمد حسن زئی سردار حفیظ میرانزئی ،حاجی محمد عالم ساسولی ،اسفند یار محمد زئی ،جمعیل جان سنجرانی ،سرور خان سنجرانی ،میر نور علی خان سنجرانی ،ودیگر اس تقریب میں موجود تھیں ۔افتتاحی تقریب سے میر اعجاز خان سنجرانی اور چیف کیسکو عطا ءاللہ بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا یک مچ گرڈ اسٹیشن کا کریڈٹ سردار محمد عمر گورگیج کو جاتا ہے اس نے اپنے دور اقتدار میں بنایا تھا باقی اس میں ایم ڈی سیندک حاجی رازق سنجرانی بھی باقی کاموں میں کردار ادا کیا تھا۔آج سب تحصیل یک مچ کو 130ملین روپے کی لاگت سے 11کے وی کے لائن کے ساتھ منسلک کردیا گیا اور نوکنڈی کو 281ملین روپے 33کے وی کے ساتھ منسلک کردیا گیا نوکنڈی بجلی کی فنڈنگ(CSR Fund Of Saindak Metals Limited) نے کی ہیں۔ میر اعجاز خان سنجرانی کا کہنا تھا یہ پیسے ہمیشہ عوام کے فلا ع و بہبود اور انکے اجتماعی کاموں کے لیئے خرچ ہوتے ہیں ماضی میں انکو استعمال نہیں کیا گیا ہے اب انشاءاللہ ضلع کے تمام علاقوں کے مسائئل پر میری کوششوں سے خرچ ہونگے ۔تمام علاقوں میں ٹرانسفارمر اور کھمبے پہنچا دیئے جائینگے چیف کیسکو کا کہنا تھا دالبندین میں رمضان المبارک میں بجلی کی نئی شیڈول جاری کردی گئی ہے جس سے روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی بعد ازہ میر اعجاز خان سنجرانی نے گرلز کالج دالبندین میں کمپیوٹر لیب اور نجی مارکیٹ کا بھی افتتاح کردیا۔ گرلز کالج کے پرنسپل نے میر اعجاز خان سنجرانی اور سردار زادہ عمیر حسنی کو کالج کے بنیادی مسائل سے آگاہ کردیا گیا انھوں ہر ممکن حل کرنے کی یقین دہانی کرادی میر اعجاز خان سنجرانی کی جانب سے آج نوکنڈی اور ضلع کے دیگر قبائلی عمائدین کے لیئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.