
- Advertisement -
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ دکی کے زیر اہتمام ضلع دکی میں روائتی کھیل غلیل نشانہ بازی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔مقابلہ میں مختلف اسکولوں کے طلباءسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر نے خصوصی طور پر مقابلے میں شرکت کی اور غلیل نشانہ بازی کا مظاہرہ بھی کیا ۔مقابلے کے اختتام پر بہترین غلیل نشانہ بازوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انعامات تقسیم کیے گئے۔