گورنر بلوچستان کا جامعہ بلوچستان کے سٹی کیمپس بروری روڈ کا افتتاح

0

- Advertisement -

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی بلوچستان یونیورسٹی کے سٹی کیمپس بروری روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور خاص طور سے اس میں لڑکیوں کے تنا سب میں اضافہ نہایت خوش آئندہ اور حوصلہ افزاءہے ۔ سٹی کیمپس میں فی الوقت فزیو تھراپی اور ایسٹرن میڈیسن کے شعبے موجود ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ فزیو تھراپی کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس شعبے کی ترقی سے سینکڑوں مریض مقامی سطح پر مطلوبہ سہولتیں حاصل کر سکیں گے جس کیلئے انہیں اس سے قبل دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیورسٹی آ ف بلوچستان کے سٹی کیمپس کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال و دیگر اساتذہ اور سٹی کیمپس کے اساتذہ ، طلباءاور طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ گورنر نے سپاسنامے کا جواب دیتے ہوئے ادارے کو کمپیو ٹر لیب سمیت تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور ان کی ٹیم کی انتھک کاوشوںکوسراہتے ہوئے کہا کہ اگر کو الفائیڈ اساتذہ کرام ساتھ ملکر یہی کاوشیں جاری رکھیں تو وہ دن دور نہیں کہ مستقبل قریب میں دیگر صوبوں سے طلبہ یہاں پڑھنے کیلئے ضرور آئیں گے ۔ آخر میں گورنر نے منتظمین اور اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے ولے اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.