سول ہسپتال کوئٹہ ، فرائض میں غفلت 4ملازمین برطرف10معطل

0

- Advertisement -

سول ہسپتال کوئٹہ میں فرائض میں غفلت برتنے پر4ملازمین کو ملازمت سے برطرف جبکہ 10کو معطل کردیاگیاہے معطل ہونے والوں میں 2ملازمین کو سول ہسپتال سے فارغ کرکے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے گزشتہ روز سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اور 10 بجے تک انتظامی دفاتر کو تالے لگنے اور عوام کو درپیش مشکلات پرسخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر4ملازمین سیکورٹی گارڈ خان محمد ، وارڈ بوائے خلیل ڈارک روم اسسٹنٹ راحیل اختر ایکسرے اسسٹنٹ عبدالغنی کو برطرف کرنے کے احکامات دے دئےے بلکہ ایم ایس سول ہسپتال نے 10ملازمین جن میں آفس سپریٹنڈنٹ حیدر آفس اسسٹنٹ نور خان ، عطا اللہ، رفیع اللہ، منیر کاسی سینئرکلرک محمد اسماعیل محمد ابراہیم جبکہ چار اسٹاف نرسز مریم عرفان ، سلینہ عنایت، فرحت ناز ، مریم منظور ،محمد یونس اور نادر علی میل نرسز شامل ہیں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے معطل کئے جانے والے 2مسلسل غیر حاضر ملازمین محمد یونس اور نادر علی میل نرس کو ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرمحمد سلیم ابڑو کے مطابق معطل کئے جانے والے ملازمین سے ایک ایک ماہ کی تنخواہ کٹوتی کی گئی ہے بلکہ فرائض میں غفلت اور غیرحاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.