ہرنائی:فرائض میں غفلت 4لیویز اہلکار معطل

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے مختلف مقدمات میں نامزد اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر4لیویز اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات دے دئےے معطل لیویز اہلکاروں میں نعمت خان ،احسان اللہ ،شراف الدین اور شمس الدین شامل ہیں ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق معطل کئے گئے اہلکاران قتل ،اقدام قتل ودیگر مقدمات میں پولیس اور لیویز کو مطلوب ہیں بلکہ وہ ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھے جس کی بنا ءپر انہیں معطل کرکے ان کے خلاف مزید کارروائی کیلئے کمشنر سبی ڈویژن کو لکھاگیاہے انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کی لیویز فورس میں کوئی گنجائش نہیں معطل اہلکار اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرے بصورت دیگر انہیں گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.