عالمی یوم مزدور دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

- Advertisement -

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز محنت کی عظمت میں پنہاں ہے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا عظیم دن ہے جو ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کا کردار کس قدر اہمیت رکھتا ہے یہ دن مئی1886کو شکاگو میں حقوق کے تحفظ کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مزدورں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے آج کادن اس بات کی دلیل بھی ہے کہ کیسے عظیم اقوام اپنے محنت کشوں اور مزدوروں کے بل بوتے پر ترقی کے زینے طے کرتی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت یقینا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ مزدوروں اور محنت کشوں کو تمام بنیادی سہولیات زندگی جس میں تعلیم صحت اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ حقوق کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنانا نا گزیر ہے اس ضمن میں مزدور قوانین کو بہتر بنانا اور اس میں مناسب تبدیلیاں کرنا کہ جس سے بچوں کی مشقت کے خاتمے،جبری مشقت کا انسداد،خواتین محنت کشوں اور مزدوروں کا تحفظ اور مزدوروں کے حقوق کی پامالی کی روک تھام جیسے منفی عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے یقینا یہ تمام اقدامات ایمپلائرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہم یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس نیک اور احسن اقدام میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک تعمیری جذبے کے ساتھ گامزن ہوں۔ اور یہ یقینا مزدوروں اور محنت کشوں کے با معنی کردار کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.