بلوچستان:واقعات و حادثات4افراد جاں بحق3زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع خضدار ،سبی اورسپیزنڈ میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں4افراد جاںبحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ میں تیزرفتار ٹالر کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب ضلع سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار غلام علی ولد پسند خان جاں بحق اور نصراللہ ولد خان جان زخمی ہوگیاریسکیو عملے نے جاں بحق اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیاجہاں جاںبحق شخص کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اس سلسلے میں مزیدکارروائی جاری ہے ۔اس کے علاوہ سپیزنڈ کے علاقے میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے نوشکی کارہائشی فیض اللہ جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی لیویز کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.